عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM کا نیٹ ورک مرکزی سطح سے تحصیل سطح تک ہے۔ PALM سے تقریباً 1000 وکلاء وابستہ ہیں۔ PALM کی ایک مرکزی تنظیم، پنجاب کی ایک صوبائی تنظیم، 8 ڈویژنل تنظیمات، 35 ضلعی اور 65 تحصیلی تنظیمات موجود ہیں جبکہ صوبہ سندھ کی 2 ضلعی تنظیمات، صوبہ سرحد کی 3 ضلعی تنظیمات اور صوبہ بلوچستان کی ایک ضلعی تنظیم قائم ہیں۔ راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) کو پام کے چیف آرگنائزر کے طور منتخب کیا گیا۔
اور ان مقاصد کے حصول کےلئے 13 ویلفیئر سیلز تشکیل دیئے گئے جو کہ درج ذیل ہیں۔
PALM کے زیر اہتمام درج ذیل اہم سرگرمیاں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کےلئے بالخصوص عوام الناس کےلئے بالعموم فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔
عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز سے خطابات منعقد کروائے اور مقالہ ”ڈاکٹر طاہرالقادری بطور قانون دان“ کی اشاعت کروائی گئی۔
PALM کے قیام سے قبل قائد تحریک کے لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ذریعے بہت کم خطابات منعقد ہوئے جبکہ ”پام“ کے قیام کے بعد قائد تحریک کے بار سے خطابات کی باقاعدہ روایت پیدا ہوگئی ہے اور اب ہر شہر کے دورہ کے موقع پر بار سے خطاب اور وکلاء سے میٹنگ شیڈول کا باقاعدہ نمایاں حصہ ہوتا ہے اور لوکل گورنمنٹ اور جنرل الیکشن مہم کے دورہ جات کے دوران چند مہینوں میں ملک کے کافی اضلاع میں قائد تحریک کے بار سے خطابات منعقد ہوئے ہیں، ان مواقع پر تحریک اور PALM کے لٹریچر تقسیم کئے گئے۔ علاوہ ازیں بار میگزین میں قائد تحریک کی لاء بکس کے اشتہارات شائع کروائے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی لائبریریوں میں قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے سیکشن کی تشکیل کروائی گئی اور کتب فراہم کی گئیں۔
بار ایسوسی ایشن | موضوع |
لاہور بار ایسوسی ایشن | ”عالمی سیاسی صورتحال اور عالم اسلام“ |
لاہور ہائی کورٹ ایسوسی ایشن | ”اسلام اور بنیادی انسانی حقوق“ |
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن | ”سیرت النبی اور تصور ملکیت“ |
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن | ”عصر حاضر کا علمی چیلنج“ |
لاہور ہائی کورٹ | ”ملکی مسائل پر عوامی تحریک کا موقف“ |
لاہور بار ایسوسی ایشن | ”کیا حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے“ |
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن | ”سیرت نبوی اور تصور ملکیت“ |
ملتان بار ایسوسی ایشن | ”موجودہ حکومت اور سیاسی صورتحال“ |
شرقپور بار ایسوسی ایشن | ”موجودہ انتخابی نظام قوم کے خلاف ایک سازش“ |
گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن | ”نیو ورلڈ آرڈر شریعت بل اور نظام انتخاب“ |
سرگودھا بار ایسوسی ایشن | ”مصطفوی انقلاب کانفرنس“ |
میانوالی بار ایسوسی ایشن | ”مصطفوی انقلاب کانفرنس“ |
ملتان بار ایسوسی ایشن | ”مصطفوی انقلاب کانفرنس“ |
ایوان عدل لاہور | ”قائد انقلاب وکلاء کی عدالت میں“ |
کراچی بار ایسوسی ایشن | ”نیو ورلڈ آرڈر پر نشست سوال و جواب“ |
قائداعظم لاء کالج | ”اجتہادکے موضوع پر خطاب“ |
انٹرنیشنل مسلم لائرز فورم | ”اسلام اور جدید تصور قانون“ |
حافظ آباد بار ایسوسی ایشن | ”تبدیلی قیادت کا بہترین موقعہ“ |
ایوان عدل لاہور | ”پاکستان کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال“ |
اس کے علاوہ فیصل آباد، گجرات، میانوالی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، جہلم، راولا کوٹ، مردان، رحیم یار خان، جوہر آباد، مظفر گڑھ، بھکر، لیہ، کوئٹہ، پشاور اور دیگر بار ایسوسی ایشنز سے بھی مختلف موضوعات پر خطابات کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے نمائندہ شمارہ ”ماہنامہ منہاج القرآن“ میں کالم بعنوان ”قانونی مشورے“ کے ذریعے قانونی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور یہ مجلہ Web Site سے Link ہے۔ اس طرح ویب سائٹ کے ناظرین کےلئے بھی یہ قانونی رہنمائی میسر ہے۔
PALM کی نمائندگی کرتے ہوئے راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) اور عبیداللہ نوشاہی نے تحریک اور PAT کے دستور و منشور کی تیاری میں دستور ساز کمیٹیوں میں دیگر اراکین کے شانہ بشانہ مؤثر معاونت دی۔
تحریک کے مرکزی پروگراموں میں وکلاء عہدیداران اور وکلاء کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ خاص طور پر تحریک کے سالانہ عالمی سطح کے اعتکاف میں بھی ”وکلاء“ کی شرکت کو یقینی بنایا جاتا ہے اور اس موقع پر اسلام کی نشاۃ ثانیہ ملکی سطح پر اصلاحات اور تحریک کے اغراض ومقاصد کے فروغ کےلئے خصوصی سیشن منعقد کئے جاتے ہیں اور اس موقع پر بار عہدیداران اور نامور وکلاء کو خصوصی دعوت کے ذریعے شہر اعتکاف کا وزٹ کروایا جاتا ہے اور اعتکاف ڈنرز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں روحانی اجتماع، محفل میلاد، میلاد مارچ، ضیافت میلاد وغیرہ میں وکلاء کی خاص تعداد شرکت کرتی ہے۔
لاء کالج کے قیام کےلئے ابتدائی پلاننگ، متعلقہ معلومات کا حصول اور فزیبلٹی کی تیاری کےلئے ناصر اقبال ایڈووکیٹ کی کوآرڈینیشن میں کمیٹی نے اپنی ابتدائی سفارشات تیار کر لی ہیں۔
PALM نے قائد تحریک، ڈاکٹر فریدالدین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ویمن لیگ، MSM، دی منہاج یونیورسٹی کے منہاجین سکالرز اور دیگر فورمز و شعبہ جات کو فنی و قانونی موضوعات پر ریسرچ مواد فراہم کیا۔
بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کے مختلف الیکشنوں میں PALM کے حمایت یافتہ امیدواران کامیاب ہوئے۔ جن میں سے نمایاں نام نارووال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خان عبدالقیوم خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد اسلم، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منصور الرحمن خان آفریدی، گجرات بار ایسوسی ایشن کے صدر خادم حسین قیصر، ممبر پنجاب بار کونسل محمد اقبال موہل، شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری صغیر احمد خان، فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد آصف سلہریا اور پنجاب بار کونسل کے ممبر و وائس چیئرمین خادم حسین قیصر ایڈووکیٹس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ملک کے طول و عرض میں تحصیل و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز، پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل و سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں حمایت یافتہ و تحریکی وکلاء کثیر تعداد میں موجود ہیں۔
PALM کے چیف آرگنائزر راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) نے تحریک کے اخبار و رسالہ ”تحریک“، مجلہ ”منہاج القرآن“ اور ”دختران اسلام“ اور وکلاء بار میگزین میں درج ذیل مقالات تحریر کئے۔
تحریک کے درج ذیل امور میں مرکز اور تنظیمات کو قانونی امداد فراہم کی گئی جبکہ ان کے علاوہ لاتعداد امور اور تفصیلات و فہرست کو احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہ ہے۔
نوٹ:۔ ان مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاء میں راقم انوار اختر ایڈووکیٹ، خادم حسین قیصر ایڈووکیٹ، منصور الرحمن خان آفریدی ایڈووکیٹ، شبیر علی چوہان ایڈووکیٹ، نذیر احمد خان ایڈووکیٹ، لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، میاں جنید رزاق ایڈووکیٹ، محمد عظیم برتھ ایڈووکیٹ، خان عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ، میاں صغیر احمد ایڈووکیٹ، جبار قادر ایڈووکیٹ اور دیگر ایڈووکیٹس شامل ہیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”ہم اور قانون“ میں ماحولیات کے موضوع پر ماہرانہ رائے کےلئے راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) نے 1998ء بطور ماہر قانون شرکت کی، اظہار خیال کیا اور سوالات کے جوابات دیئے۔
عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے پولیس ریفارمز پر 2000ء میں سیمینار منعقد کر کے حکومت سے یہ مطالبہ کیا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو یہ قرار داد ایک مہم کے طور پر پیش کی کہ پولیس کو ضلعی سطح پر ایک خودمختار ادارہ بنایا جائے نیز پولیس میں امن وامان اور تفتیش کے شعبہ جات علیحدہ علیحدہ کر دیئے جائیں۔ حکومت نے PALM کا یہ مطالبہ منظور کر کے عملدرآمد کر دیا۔
عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے 2002ء میں گوجرانوالہ بار میں یہ قرار داد پیش کی تھی کہ ہائی کورٹس کے حقوق انسانی، خواتین، حبس بے جا اور پولیس سے متعلق عدالتی اختیارات ڈسٹرکٹ سطح کی عدلیہ کو منتقل کئے جائیں۔ یہ مطالبہ بھی منظور ہوگیا اور اس پر عملدرآمد بھی کیا گیا۔
عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے اپنے آل پنجاب لائرز کنونشن 2000ء میں Judicial Reforms کا Package بطور مطالبہ پیش کیا جسے حکومتی حلقوں میں پذیرائی ملی اور بالتدریج عملدرآمد جاری ہے۔
عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے 1998ء تا 2002ء گاہے بگاہے آئینی ریفارمز، جوڈیشنل ریفارمز، چائلڈ لیبر کے قوانین، سیاسی ریفارمز، الیکشن ریفارمز، لوکل گورنمنٹ نظام، صوبائی خود مختاری کےلئے آئینی اصطلاحات، مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم کا مذہبی ہم آہنگی اور احتساب قوانین کے ریفارمز کے پیکجز اپنے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ذریعے پیش کروائے جن کو حکومتی حلقوں میں پذیرائی ملی اور National Reconstruction Bearue کے ذریعے ان پیکجز سے اصلاحات نافذ ہوئیں۔
عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے حکومت، پنجاب بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز سے مطالبات کے 36 نکات 1998ء میں جاری کئے۔ جن میں سے اکثر مطالبات تسلیم کئے جا چکے ہیں اور ان کی قبولیت PALM کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ اس کے وکلاء صحیح اور حقیقی معنوں میں مختلف سطح پر رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ درج ذیل 36 نکات PALM کے مقاصد کے ساتھ ساتھ آئینی، عدالتی اور عوامی مسائل میں تحریک کی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔
PALM لاہور ہائی کورٹ لاہور میں مفاد عامہ کے تحت، رٹ درخواستیں، دائر کیں جن میں آئین کے آرٹیکل 62-63 کا نفاذ، سیمنٹ کارخانوں کی اجارہ داری کا خاتمہ، ٹیکس چوری، پرائیوٹائزیشن کے خلاف، ٹاؤن شپ پلے گراؤنڈ کا قبضہ گروپوں سے بچاؤ، قبرستان کا قبضہ گروپوں سے بچاؤ اور الیکشن مقدمات شامل ہیں جبکہ ماتحت عدلیہ میں ٹاؤن شپ کی کچی آبادی کا تحفظ کےلئے مقدمہ دائر کیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو ڈاکٹر خالد رانجھا کے صدارت کے دور میں فری لیگل ایڈ کے شعبہ کا قیام کےلئے مبلغ 20 ہزار روپے کی امداد فراہم کی گئی۔
بار میں وکلاء کے جائز مطالبات کے حل اور بہبود کے لاتعداد معاملات میں ان کی معاونت کی گئی اور بار ایسوسی ایشنز اور پنجاب بار کونسل کے وکلاء بہبود کے اقدامات میں تعاون کیا گیا اور بار کے عہدیداران کو وکلاء مسائل کے حل اور بہبود کےلئے گراں قدر تجاویز دی گئیں۔ جس کی ایک مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے کہ ممبر پنجاب بار کونسل محمد اقبال موہل نے پنجاب بار کونسل کے بھرپور اجلاس منعقدہ 2005ء میں وکلاء اور ان کے اہل خانہ کو سرکاری ملازمین کی طرح سرکاری ہسپتالوں میں فری میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کی قرار داد پیش کی جسے ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا بعد ازاں PALM نے بھی اخبارات کے ذریعے حکومتی حلقوں سے اس قرار داد پر عملدرآمد کے مطالبات پیش کئے جسے بالآخر پنجاب بار کونسل کی کوششوں اور بار کے حلقوں کی سپورٹ کی وجہ سے حکومتی منظوری حاصل ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) کو لاء کمپیوٹرائزیشن کمیٹی کا بانی چیئرمین نامزد کیا جس کی بدولت بار میں لاء کمپیوٹرائزڈ لائبریری کا قیام عمل میں آیا اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے ہائی کورٹ کے دیگر دس جج صاحبان کے ساتھ لاء کمپیوٹرائزڈ لائبریری اور ویب سائٹ کا افتتاح کیا جس کی وجہ سے کمپیوٹر کے ذریعے قانون کی آسان ترین ریسرچ کا آغاز ہوا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے فورمز و ونگز بشمول پام کے پاس اتنا وسیع تنظیمی نیٹ ورک اور سٹریٹ پاور ہے اور اس کی قیادت اتنی باصلاحیت و منفرد ہے کہ وہ ملک و ملت اسلامیہ کی بھلائی اور نظام کی تبدیلی کےلئے بڑا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM کے تحت ویب سائٹ www.PALM.org.pk تشکیل دی گئی ہے۔ جس پر PALM کی تمام Update Activities موجود ہیں۔
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved